بولان میں فوجی آپریشن، گرفتاریوں کی اطلاعات

325

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی کی جارہی ہے اس دوران مقامی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فوجی آپریشن بولان کے سارو اور گردونواح میں کیا جارہا ہے جس میں فورسز کی زمینی فوج حصہ لے رہی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز کی بڑی تعداد سارو اور گرد نواح کے علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے اس دوران فورسز نے شادولی مری اور ان کے دو بیٹوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، شادولی کے بیٹوں میں سے ایک شناخت مکڑ مری کے نام ہوئی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں ان آپریشنوں کے دوران کئی افراد کے حراست بعد لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئی ہے۔