بلوچی زبان کے شاعر آھوگ گُل نے خودکشی کرلی

1309

بلوچی زبان کے منفرد لہجے کے انقلابی شاعر آھوگ گُل نے مغربی بلوچستان کے علاقے پیشن میں خودکشی کرلی۔

آھوگ گل کا پیدائشی نام نوروز ولد عبدالستار تھا جو کہ مند کے رہائشی تھے ۔ مشرقی بلوچستان میں کشیدگی کے بعد نوروز اپنے گھرانے کے ساتھ مند سے متصل شہر پیشن منتقل ہوگئے تھے۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہ پیشن ہی میں مقیم تھے ۔ نوروز بلوچ نیشنل موومنٹ کے شہید صدر گلام محمد بلوچ کے بھانجے تھے ۔

نوروز اپنی منفرد انقلابی شاعری کی وجہ سے بلوچستان بھرمیں مقبول تھے ۔ ان کی لکھی نظم اور غزلیں استاد منہاج مختار اور دیگر گلوکار تواتر کے ساتھ گاتے رہے ہیں۔

نوروز عرفیت آھوگ گُل کے خودکشی کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔