بلوچستان : سانگان میں پاکستانی فورسز پر حملہ

343

مذکورہ علاقے میں آئے روز پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کے حملے ہوتے رہتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز رپورٹ کے مطابق سانگان کے علاقے سفری میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے حملے کی تصدیق و تردید نہیں کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں پاکستانی فورسز کو آئے روز مسلح افراد  کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔