بلوچستان، درجہ حرارت میں کمی کے بعد موسم خوشگوار

319

  کوئٹہ میں درجہ حرارت میں کم ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بلوچستان  کے چند اضلاع میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، کوئٹہ میں زٰیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  قلات میں 15، زیارت میں 10، گوادر میں 25، نوکنڈی اور دالبندین میں 27، نصیر آباد میں 24، سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جب کے چند اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے