آواران: فورسز کے ہاتھوں دو افراد حراست بعد لاپتہ

157

بلوچستان کے ضلع آواران کے نواحی علاقے سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ داد محمد ولد باران سکنہ سری مالار اور صابر ولد لعل سکنہ مالار کھن کو فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے بلوچستان جبری طور لاپتہ کئی افراد رہا ہوچکے ہیں تاہم دوسری جانب سے گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیمیں اس حوالے سے مطمئن نظر نہیں آرہی ہے۔