اوستہ محمد: فائرنگ سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

184

اوستہ محمد میں کیٹل فارم تھانہ کے حدود میں دیور نے فائرنگ کر کے اپنی بھابی کو قتل کر دیا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

تھانہ حدود کیٹل فارم گو ٹھ صوبا خان موندرانی میں ملزم بہادر موندرانی نے شاٹ گن سے فائرنگ کر کے مسماۃ (ل) کو قتل کر دیا، اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او کیٹل فارم بشیر احمد گھنیہ نے مو قع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کے مطابق واقع گھریلو ناچاقی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق واقع سیاہ کاری کا ہے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوا لے کر دیا۔