القاعدہ کا ہندوستان کے لئے امیر افغان فورسز کے ہاتھوں ہلاک

445

القاعدہ ہندوستان کا امیر افغان اسپیشل فورس اور امریکہ کے مشترکہ چھاپے میں مارا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ  کو باوثوق زرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق  افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں 23 ستمبر کی رات ایک چھاپے میں القاعدہ کا ہندوستان کے لئے امیر عاصم عمر مارا گیا۔

عاصم عمر پاکستانی شہری تھے اور انھیں القاعدہ نے  ہندوستان کے لئے امیر منتخب کیا تھا۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کی رات موسی قلعہ میں افغان اسپیشل فورس (زیرو تھری برگیڈ) نے امریکہ کی فضائی کمک کے ساتھ ایک چھاپہ مارا تھا۔

دوران چھاپہ افغان طالبان نے القاعدہ رہنماء کو بچانے کے لیے افغان اسپیشل فورسز پر حملہ کیا جس کے بعد جنگی ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ علاقے میں شیلنگ شروع کی جس کے نتیجے میں قریب واقع ایک گھر بھی شیلنگ کی زد میں آیا  جس میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد جانبحق ہوئیں تھے۔

تاہم عاصم عمر کے مارنے جانے کی تصدیق سرکاری سطح پر باضابطہ طور پر نہیں ہوا ہے۔