افغانستان کے صوبے ننگرھار کے شہر ہسکہ مینہ میں نماز جمعہ کے موقعے پر مسجد میں دو دھماکے ہوئیں جن کے نتیجے میں 35 سے زائد نمازی جانبحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی طور پر صوبہ ننگرھار کے ضلع ہسکہ مینہ کی مرکزی مسجد میں دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جانبحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 30 نمازیوں کے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ 60 زخمی ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔
ننگرھار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ طالبان سمیت کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔