افغانستان : امریکی فضائی حملے میں 27 افراد ہلاک

160

فضائی حملہ کندھار و اورزگان کے درمیانی علاقے میں ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار اور اورزگان کے درمیانی ضلع شاولیکوٹ کے علاقے چنار میں امریکی جنگی طیاروں نے مسلح شدت پسندوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ۔

حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 27 افراد مارے گئے۔

 کندھار صوبے کے پولیس ترجمان جمال ناصر کے مطابق مسلح شدت پسند چنار کے علاقے میں آرمی کے ایک کیمپ پر حملے کے لئے جمع ہوئیں تھے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کندھار کے ضلع معروف میں ایک گاڑی کو جنگی ہیلی کاپٹر نے نشانہ بنایا جس میں سوار چار افراد مارے گئے ۔

دریں اثناء اورزگان کے ضلع ہرادو میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ضلعی پولیس سربراہ شاہ محمد شاہ معمولی زخمی ہوئیں ۔

خودکش حملہ ہرادو کے بازار میں فروٹ مارکیٹ کے قریب ہوا ۔

خیال رہے کہ شاہ محمد شاہ نامی ضلعی پولیس سربراہ پہلے ہی ایک حملے میں دونوں آنکھوں سے معذرو ہوچکے ہے، تاہم آنکھوں کی بینائی نہ ہونے کے باوجود علاقے میں طالبان کے خلاف برسرپیکار ہے ۔