اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے دو رہنماء گرفتار

205
جمعیت علماء اسلام کے

کے دو علماء کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کرکے تھانہ شمس کالونی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا شفیق الرحمٰن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بینرز برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ یہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق چند افراد دھرنے کے بینرز بھی لگا رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ  جمعیت کارکنوں  نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔