آواران میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

124

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز مالار کے علاقے کہن میں ساڑھے چھ بجے سرمچاروں نے فوجی چوکی پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے کے بعد قابض فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جس سے ایک دو طرفہ جھڑپ شروع ہوئی۔ اس جھڑپ میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے، اور سرمچار بحفاظت اپنی محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔