آواران میں تعلیمی اداروں کی زبوں حالی المیے سے کم نہیں – بی ایس او پجار

124

بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ضلع آواران بلوچستان کے تمام ضلعوں میں سے انتہائی پسماندہ ضلع مانا جاتا ہے ضلع آواران میں ناقص تعلیمی نظام کی وجہ سے ضلع بھر کے اسکولز بند پڑے ہیں کروڑوں کے بجٹ لینے والے ضلعی آفیسروں کی نا اہلی کی بناء پر آج آواران کے 70% اسکولیں بند ہیں۔

انہوں نے کہا بلوچستان ایجوکیشن سسٹم مہم کے سروے کے مطابق تحصیل جھاؤ کے 132 اسکلولز میں سے 87 اسکول بند ہیں ان کی تمام تر زمہ دار جونئیر ضلعی آفیسران ہیں حکم بادشاہی کے تحت چلنے والے آفیسر شاہی کا رویہ بھی عوام ٹیچرز اور اپنے اسٹاف کے ساتھ تک ٹیھک نہیں اور تمام موجودہ ایجوکیشن آفیسران جونیئرز ہیں۔

انہوں نے کہا ضلع آواران میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن اور اقرا پروری اسکولوں کے بندش کیخلاف بلوچستان ایجوکیشن سسٹم نامی مہم کا بی ایس او پجار بھر پور ساتھ دے گا اور امید کرے گی یہ مہم اپنا دائراہ کار وسیع کرکے پورے بلوچستان کے تعلیمی بحرانی کے لیے کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا سیکریٹری ایجوکیشن آواران کے ضلعی آفیسروں کیخلاف فوری طور پر کاروائی کریں اور ضلع بھر کے تمام بند اسکولوں کو بحال کیا جائے غیر حاضر ٹیچرز کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے۔