‎بولان میڈیکل یونیورسٹی کے سیٹوں کو ڈویژن میرٹ پر تقسیم کیا جائے – بی ایس اے سی

104

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے کنٹرولر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے تعلیمی امور اور فارن نشستوں کی تقسیم کے حوالے اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں فارن خالی ہونے والے نشستوں کو ہمیشہ ڈویژن میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا تھا لیکن موجودہ انتظامیہ نے فارن نشستوں پر اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں صوبائی اوپن میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کررہی ہیں۔

‎انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے شروع دن سے ہی اس حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کرکے اپنی تنظیم کی مؤقف اور پالیسی واضح کی ہے لہٰذا آج بھی ہماری پالیسی وہی ہے جو پہلے تھی۔

‎وفد نے مزید کہا کہ رواں سال کے داخلوں کے حوالے سے طلباء و طالبات کو پروسپیکٹس نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے طلباء و طالبات میں ٹیسٹ اور سیٹوں کے حوالے سے سخت تشویش پائی جاتی ہے لہٰذا انتظامیہ کو چاہیے کہ داخلہ ٹیسٹ اور سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے۔

‎انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم روز اول سے ہی طلباء و طالبات کے حقوق کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف رکھتی ہے لہٰذا فارن خالی سیٹوں کے حوالے سے ہماری پہلے جو مؤقف تھی اب بھی وہی ہے اسی لیے انتظامیہ اپنی فیصلے پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر ہم اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔