ہرنائی : کانکن نے خودکشی کر لی

77

بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدور آئے روز حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتےہیں ۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق ہرنائی کے علاقےکھوسٹ میں کوئلہ کان میں مزدوری کرنے والے کانکن نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔

عنایت اللہ ولد اللہ نور اچکزئی سکنہ قلعہ عبداللہ کی لاش کو انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء حوالے کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوئلہ کانوں میں موثر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں، جبکہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی شدید مالی پریشان کا سامنا رہتا ہے۔