گوادر میں مقامی بلوچ آبادی کودوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف کلانچی محلہ کے مکینوں کا احتجاجی ریلی اور ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے دھرنا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کلانچی محلہ گوادرکی آبادی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف مکینوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے دھرنادیاگیا۔
احتجاجی ریلی میں کلانچی محلہ کے سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ گوادر میں مقامی بلوچوں کو مالکانہ حق سے محروم کیا جارہا ہے جس کے خلاف کلانچی محلہ کے مکین گذشتہ کئی روز سے متواتراحتجاج کررہے ہیں۔
مظاہرین نے کلانچی پاڑہ سے بے دخلی کے نوٹس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اس سلسلے میں مطاہرین نے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک درخواست بھی انتظامیہ کو پیش کردیا جس کلانچی پاڑہ میں بجلی اور پانی کی فراہمی اور بوائزاسکول کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔