گوادر: فش ہاربر جیٹی کے عدم بحالی پر ماہیگیروں کا احتجاج

238

پسنی ماہیگیر ویلفیئر سوسائٹی گوادر کی جانب سے گذشتہ کئی عرصوں سے فش ہاربر جیٹی کی عدم بحالی پر پسنی جیٹی پر دو روزہ احتجاجی کیمپ کا انعقاد

ماہیگیر ویلفیئر سوسائٹی گوادر کے ممبران، ماہی طبقے سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر اور مقامی بیوپاریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فش ہاربر جیٹی کی بحالی اور پسنی کے عوام کے معاشی قتل کے حوالے سے پمفلٹ پسنی مین بازار، فش ہاربر جیٹی اور مختلف شاہراہوں پر تقسيم کیئے گئے۔

اس موقعے پر ماہیگیر ویلفیئر سوسائٹی گوادر کے صدر رشید گہرام اور جنرل سیکرٹری منظور مقبول نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسنی شہر کا معاشی حب فش ہاربر جیٹی گذشتہ کئی عرصوں سے غیرفعال ہے جس کے باعث مقامی ماہیگیروں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار سے لیکر موجودہ وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال خان عالیانی، علاقائی ایم این اے اور ایم پی اے دورہ کرکے مقامی لوگوں کو طفل تسلیاں دے کر یہ کہتے رہے کہ فش ہاربر کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے جوکہ اب تک بے سود ثابت رہے ہیں۔