گوادر سے کراچی جانے والی گاڑی کو حادثہ، دو افراد زخمی

223

زخمیوں کا تعلق اورماڑہ سے ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے کراچی جانے والی کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ہنگول چیک پوسٹ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث اُلٹ گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شاہنواز ولد محمد نواز سکنہ اورماڑہ اور محمد وسیم ولد جمعہ سکنہ اورماڑہ سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔