کولواہ میں فوجی آپریشن جاری، آمد و رفت کے راستے بند

138

علاقے کو مکمل محاصرے میں لیکر آپریشن کی جارہی ہے۔

بلوچستان کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کولواہ کے علاقے کنیچی اور گرد و نواح کے علاقوں کو فورسز نے مکمل محاصرے میں لیا ہے جبکہ مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے آمد و رفت کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

گذشتہ دنوں مذکورہ علاقے میں فورسز کی بڑی تعداد کو جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

آپریشن کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں اورخوف و حراس میں مبتلا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے مواصلاتی نظام کی بندش اور دوردراز علاقہ ہونے کی وجہ سے حالیہ آپریشن کے بارے میں بروقت معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔