کوئٹہ: پانی کا بحران برقرار، شہری پریشان

138
کوئٹہ میں پانی کا بحران روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔
 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پانی کی قلت برقرار ہے جس
سے شہری پریشان ہیں۔
صوبائی وزیر واسا نور محمد دمڑ نے کہا کہ  آبادی میں اضافے، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بوسیدہ نظام  پانی کی قلت کے بنیادی وجہ ہے۔

 بالخصوص کوئٹہ کے وسطی اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی پائپ لائنوں میں کئی کئی روز تک پانی نہیں آتا، یہی وجہ ہے کہ پانی لینے کے لئے انہیں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے یا مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، شکایت کے باوجود واسا اور پی ایچ ای حکام مسئلہ حل نہیں کرتے۔

صوبائی وزیر واسا کا کہنا ہےکہ آبادی میں مسلسل اضافہ ، بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ ، خشک ٹیوب ویل اور پرانا بوسیدہ نظام شہر میں پانی کی قلت کی بنیادی وجہ ہے۔

واسا حکام کے مطابق کوئٹہ میں پانی کی یومیہ طلب 5 کروڑ گیلن، سپلائی 3 کروڑ گیلن جبکہ قلت 2 کروڑ گیلن ہے۔