کوئٹہ و ہرنائی میں ٹریفک حادثے، 2 افراد جانبحق

155

لکپاس  کے قریب حادثے میں احمد وال نوشکی کا رہائشی شخص جانبحق ہوا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق قومی  لکپاس کے قریب پروبکس گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

حادثے میں غلام فاروق ولد محمد حیات ساکن احمدوال نوشکی جانبحق جبکہ رضوان ولد نصراللہ مینگل سکنہ کلی کمالو سریاب روڈ کوئٹہ شدید زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر ولی خان لیویز تھانہ کے رسالدار محمدایوب بنگلزئی لیویز فورس کے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جانبحق اور زخمی کو غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثناء ہرنائی سے کوئٹہ جانے والے ویگن کی ٹکر سے ایک شخص جانبحق ہوا ۔

جانبحق شخص کی شناخت زمان ولد داد محمد سکنہ گوچینہ کے نام سے ہوئی ۔