کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے منائی گئی

810

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے منائی گئی، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پشتون ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے تقریبات منعقد کیئے گئے، سب سے بڑی تقریب میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سبزہ زار پر ہوئی جہاں پر پشتون کے تاریخ کے حوالے سے مختلف اسٹالز لگائے گئیں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں قبائلی عمائدین اور مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اسٹالز کامعائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، خانوزئی، مسلم باغ سمیت دیگر علاقوں میں 23 ستمبر کی مناسبت سے پشتون کلچر ڈے منائی گئی۔

پشتون نوجوانوں نے پشتون ثقافت کواجاگر کرنے کیلئے اتن اور ملی نغمے پیش کیئے، کوئٹہ میں پشتون نوجوانوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے روایتی پگڑی پہنی جبکہ کوئٹہ میں سب سے بڑی تقریب میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ہوئی جس میں پشتون ثقافت کی حوالے سے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے۔

پشتونخوا میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اسٹالز کا معائنہ کیا اس کے علاوہ بلوچستان یونیورسٹی اور سائنس کالج میں بھی پشتون نوجوانون اور طالب علموں نے پشتون لباس زیب تن رکھی تھی اور اتن بھی کیئے۔