کوئٹہ: بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

250

کوئٹہ میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ژوب میں چھت گرنے سے بچہ جانبحق

دارالحکومت کوئٹہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بہن کو قتل کردیا۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کلی ابڑو میں پیش آیا جہاں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کردیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انتظامیہ نے لاش کوضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیا جبکہ واقعے کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر مقامی پٹرول پمپ کے قریب زیر تعمیر مکان کا چھت گرنے سے دس سالہ بچہ عمر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین مزدور زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔