کوئٹہ: ایک شخص کی لاش برآمد، زمینی تنازعے پر 1 شخص قتل

113

نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ زمینی تنازعے پر گروپوں میں تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گولیاں مارکر قتل کیے جانے والے نامعلوم شخص کی لاش ہدہ کھیتی سے برآمد ہوئی ہے جس کو ریسکیو ذرائع نے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثنا مشرقی بائی پاس پر زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔