کوئٹہ اور پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد

330

کوئٹہ سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع پنجگور سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے جن میں سے ایک کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کاسی بحریہ ٹاون بلیلی روڈ پر ایک شخص کی کچھ دن پرانی لاش ملی، ریسکیو ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت خدائیداد ولد عبداللہ افغانی سکنہ دالبندین کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر چالیس سال ہے۔

دریں اثنا ضلع پنجگور میں لیویز فورس کو چودہ چوک پہاڑی سلسلے میں ایک شخص کی لاش ملی جس کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ چاقو بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔