کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ، 31 افراد جانبحق، 100 زخمی

252
فائل فوٹو

عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاؤں تلے کچلے گئے۔

عراقی وزرات صحت نے بتایا عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

عراقی حکام کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یوم عاشور پر مسلم دنیا کے اکثر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں غمگسار، ساتویں صدی میں پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین اور ان کے اقرباء کی شہادت پر عزاداری کرتے ہیں۔

دس محرم کو عراق، ایران اور دیگر ممالک سے لاکھوں شیعہ زائرین کربلا یوم عاشور کے اجتماع کے لیے جاتے ہیں۔

ہر سال کربلا میں لاکھوں زائرین کا اجتماع ہوتا ہے جو یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں عزاداری کرتے ہیں۔