بلوچستان کے ضلع کاہلو کے تحصیل کاہان میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
فورسز چیک پوسٹ کو کاہان کے نواحی علاقے کوٹڑی میں نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
عسکری حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل فورسز کو مسلح افراد کے حملوں میں جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
کاہان اور اس سے متصل علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند جماعتیں سرگرم ہے جن کی جانب سے فورسز پر متعدد حملے ہوچکے ہں، آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی جماعت کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔