کابل میں خودکش حملہ، 4 افراد جانبحق

150

خودکش حملہ کابل میں واقع افغان آرمی کے کیمپ کے دروازے پہ ہوا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع چہارآسیاب میں آرمی کے کیمپ کے دروازے پہ ہونے والے خودکش حملے کی نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار اہلکار جانبحق جبکہ 3 زخمی ہوئیں۔

افغان آرمی کے ایک ترجمان عبدالغفار نورستانی نے کہا کہ آج ریشخور کے مقام پہ ہونے والے حملے میں مرسڈیز گاڑی کو استعمال کیا گیا جو کہ آرمی کیمپ کے دروازے کے پہلے تلاشی پہ ہوا ۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حملے میں دو سو کے قریب آرمی کمانڈوز ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں ۔

تاہم طالبان ترجمان کے دعووں کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔