کابل : رات گئے دیر امریکی سفارت خانے پہ حملہ

293

افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع

 ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت امریکی سفارت خانے میں نائن الیون حملوں سے متعلق تقریب جاری تھی۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھواں دور دور تک پھیل گیا۔

آخری اطلاعات تک دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق فی الحال کوئی بیان سامنے نہ آسکا۔

امریکی سفارت خانے کے اندر سے عملے کا کہنا تھا کہ ایک راکٹ سفارت خانے کے کمپاونڈ میں گرا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے بعد امریکہ پہ یہ پہلا حملہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں نیٹو افواج کے دو فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔