کابل : افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے قریب دھماکہ

132

دھماکے کی جگہ سے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق آج صبح دس بجے کے بعد شش درک کے علاقے میں افغان انٹیلی جینس کے دفتر کے قریب قائم ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پہ خودکش دھماکہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے جانی نقصانات کی اطلاعات بھی ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے ایمبولینس کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ دھماکہ ایک ٹیونس موٹر کے زریعے کیا گیا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کابل کے پوش علاقے گرین ولیج میں ایک طاقت ور دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جانبحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئیں تھے ۔

ایک سیکیورٹی زرائع کے مطابق گرین ولیج دھماکے برطانوی شہری سمیت 5 غیر ملکی مارے گئے جبکہ 25 کے قریب غیر ملکی زخمی بھی ہوئیں تھے