ڈیرہ بگٹی و کوہلو حملوں میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک کیئے – بی آر اے

209

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کرہ بیان میں کہا ہے گذشتہ روز پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے سخین اور ٹاپ تل کے مقامات پر عام آبادیوں پر جارحیت شروع کی اس دوران آپریشن میں شریک اہلکاروں پر دو مختلف مقامات پر گھات لگا کر خودکار ہتھیاروں سے حملے کیئے جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے بلوچ سرزمین پر موجود ریاستی افواج کے خلاف حملے آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔