ڈیرہ بگٹی و دُکّی میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی

156
 ڈیرہ بگٹی اور دُکّی میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ۔

 ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوپٹ کے مقام پر دو گرہوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ویلفیئر اسپتال منتقل کیا۔

دُکّی میں مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی روانہ کردیا گیا۔

مقامی انتظامیہ نے  دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کی ہے ۔