چمن کا ایک اور عالم دین پنجاب میں جانبحق

234

گذشتہ روز چمن میں  ایک بم دھماکے میں جمعیت علماء اسلام کا مرکزی رہنماء سمیت تین افراد جانبحق جبکہ سترہ زخمی ہوئیں تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق چمن کا معروف شخصیت اور عالم دین پنجاب میں ایک ٹریفک حادثے میں جانبحق ہوئیں۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولوی عبدالرازق عرف ملا باچا کاکوزئی ٹریفک حادثے میں جانبحق ہوئے ۔

خاندانی زرائع کے مطابق  مرحوم کی نعش آج شام تک چمن پہنچائی جائے گی۔

دوسری جانب گذشتہ روز چمن  بم دھماکے میں جانبحق ہونے والے مولوی محمد حنیف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازے میں شریک پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عثمان کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ منصوبے کے تحت پشتونوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔