چمن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پیش امام جانبحق

163

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام جان کی بازی ہار گیا ہے۔

چمن کے کلی ٹاکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیش امام سرور احمد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ مقتول پیش امام کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری ہے۔