پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

174

 واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے پہنچی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے مراد بخش نامی شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اس وقت نامعلوم گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ گھر سے نکلے تھے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ اس حوالے سے انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔