پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان کی شناخت ہوگئی

296

کچھ روز قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ چتکان بازار سے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق 28 اگست کو پنجگور چتکان بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اکرام ولد ماسٹر احمد سکنہ نعیم آباد پروم کے نام سے ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق اکرام کو اغواء کرنے کے وقت پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہمراہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار بھی تھے۔

بلوچستان میں پاکستان آرمی اور اس خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچوں بالخصوص نوجوانوں کی گرفتاری اور لاپتہ کرنے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے ہی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔