پنجگور سی پیک روٹ پر ڈیتھ اسکواڈ گروہ پر حملہ 

198

مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ گروپ پر حملہ کرکے اسلحہ چھین لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پنجگور میں سی پیک روٹ پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ پر حملہ کردیا۔

سرکاری حمایت یافتہ گروپ پر حملہ پنجگور کے علاقے سرادک کے مقام پر اس وقت ہوا جب وہ سی پیک روٹ پر ناکہ لگاکر بھتہ لینے میں مصروف تھے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کسٹم اہلکار کا اسلحہ بھی چھین لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سرکاری حمایت یافتہ گروہ عام لوگوں سے بھتہ وصولی کے غرض سے سی پیک روٹ پر ناکے لگاتی ہے تاہم اخری اطلاعات تک دونوں اطراف سے کسی جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔