پنجگور : سوراپ میں فائرنگ سے 2 افراد جانبحق ایک زخمی

232

فائرنگ کا واقعہ پنجگور اور واشک کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پنجگور و واشک کے سرحدی علاقے سوراپ کے حدود میں دو افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا ۔

 لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے دیر پیش آیا ۔

جانبحق افراد کی شناخت حاجی عامر ساکن کوئٹہ اور مراد خان ساکن پنجگور کے نام سے ہوئی ۔

مقامی انتظامیہ نے دونوں جانبحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو پنجگور ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تاہم واقعہ کے اصل محرکات معلوم نہ ہو سکے ، انتظامیہ کے مطابق انہوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔