پنجگور: دو گاڑیوں میں تصادم ،ایک شخص جانبحق دو زخمی

183

گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جانبحق ہوگیا جبکہ دو شدید زخمی ہوئیں۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق پنجگور کے علاقے سیدان میں زمباد اور دو ہزار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر موقع پہ جانبحق ہوگیا جبکہ دیگر شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔

زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

جانبحق ہونے والے نوجوان کا تعلق پنجگور کے علاقے پروم سے بتایا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں لوگوں کا زریعہ معاش تیل کی کاروبار سے وابستہ ہے جو مغربی بلوچستان سے انتہائی دشوار گزار  راستوں سے تیل لاکر مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فروخت کرکے اپنے بچوں کی گزر بسر کرتے ہیں ۔

مذکورہ علاقوں میں  گولڈ سمتھ لائن کے دونوں اطراف  ایرانی فورسز کے ساتھ ساتھ پاکستان فورسز بھی آئے روز لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔