پنجگور حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

161

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کے روز سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی پیدل سپاہیوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صبح گیارہ بجے پروم کے علاقے کلہ کور میں چار فوجیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ قریبی بازار سے واپس کیمپ کی جانب جارہے تھے۔ حملے میں تین فوجی موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ سرمچار قابض فوج کے ساتھ طویل جھڑپ کے بعد کامیابی سے اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔