پاکستان کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے گا

140
kulbushan Jadav

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد پاکستانی حکام کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے پر مجبور

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے اور کلبھوشن جادھو کو کل قونصلر رسائی دی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھی بھارتی شہری کلبھوشن جادھو کو کل قونصلر رسائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قونصلر رسائی دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلبوشن جادھو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت حراست میں ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے اور اسے دی جانے والی سزا پر نظر ثانی کرے۔