وی سی پنجاب یونیورسٹی کی حمایت میں جمعیت کے غنڈے بلوچ طلباء کو نشانہ بنارہے ہیں – بی ایس او پجار

171

بلوچ طلبا پُرامن اور تعلیم دوست ہیں انہیں مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے۔

بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین حمید بلوچ، سیکرٹری جنرل غلام حسین بلوچ، جونیئر وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ، صوبائی انفارمیشن سیکٹری نعیم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ طالبعلموں پر اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ ہر سال اسلامی جمعیت طلبا ء نے پنجاب ینورسٹی نہیں بلکہ پنجاب میں موجود مختلف یونیورسٹیوں میں غنڈا گردی کی ایک مثال قائم کی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کی اس غیر سنجیدہ حرکتوں اور غنڈا گردی میں جامعہ پنجاب کے وی سی کی انہیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ طلبا پُرامن اور تعلیم دوست ہیں انہیں مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ طلباء جو پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں وہ تنہا نہیں بی ایس او پجار ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جامعہ پنجاب کی انتظامیہ طلبا پر تشدد کرنے میں ملوث افراد کو یونیورسٹی سے بے دخل کرے اوران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔