وزیر اعلی بلوچستان کا آبائی علاقہ صحت کی سہولتوں سے محروم

122

لسبیلہ میں جام خاندان تین نسلوں سے برسراقتدار ہے لیکن علاقے کی عوام زندگی کی تمام تر سہولتوں سے یکسر محروم ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز وندر میں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کے سبب ایک بیمار خاتون کو رکشہ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وندر لسبیلہ بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال کا حلقہ انتخاب ہے اور جام خاندان گذشتہ تین نسلوں سے اقتدار میں ہونے کے باوجود علاقے کی عوام کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

وندر سمیت بیلہ کے علاقوں میں صحت کا ایک بھی معیاری مرکز نہیں جہاں عوام کو بہتر طبی سہولت دیا جائے ۔

اسی حوالے سے بی ایس او پجار کے صوبائی رہنما گورگین بلوچ نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ مذکورہ علاقے میں
روزانہ کی بنیاد پر  مین آر سی ڈی شاہرہ پر روڈ حادثات ہورہے ہیں اور  اس وقت وندر میں صرف دو ایمبولینسیں موجود ہیں ایک ایدھی سروس والوں کا جبکہ  دوسرا ہسپتال کا ،  مگر ہسپتال میں موجود ایمبولینس ناکارہ حالت میں ہے۔

بلوچستان کے بعض حلقے عوام کی پسماندگی کے ذمہ دار پارلیمانی جماعتوں اور ہمیشہ اقتدار میں رہنے والے سردار اور نوابوں کو قرار دیتے ہیں ۔

تاہم دوسری جانب آزادی پسند بلوچ حلقے بلوچستان کی پسماندگی کا ذمہ داری پاکستانی قبضہ گیریت کو قرار دے رہے ہیں۔