نیویارک میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کا آگاہی مہم کا آغاز

311

عالمی بلوچ تنظیم نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال کو اجاگر کرنے کے لئے نیویارک شہر میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ آگاہی مہم کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے عالمی رہنما شہر میں جمع ہوتے ہیں۔

آگاہی مہم میں موبائل بل بورڈز اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں کے خاتمے میں مدد کی اپیل کی جارہی ہے۔

مزید برآں بل بورڈز میں “بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی میں مدد کرنے”، “بلوچ زندگیاں بھی اہمیت کا حامل ہیں” ، “انصاف برائے بلوچستان” اور “اقوام متحدہ کو بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی میں مدد کرنے” جیسے پیغامات دکھائے گئے ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں ہزاروں افراد جبری گمشدگی کا شکار ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بلوچ حلقوں کا کہنا ہے کہ ان جبری گمشدگیوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے براہ راست ملوث ہے جبکہ گمشدگی بعد سینکڑوں افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) سمیت دیگر بلوچ جماعتوں کی جانب سے اس قبل بھی مختلف ممالک میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں و دیگر انسانی حقوق کے پامالیوں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جاچکی ہے۔

نیو یارک میں بل بورڈز کو مشہور سیاحتی مقامات سمیت ان جگہوں پر بھی دیکھا گیا جہاں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایک اجتماع میں شریک تھے۔