نوشکی: لگڑ بگڑ کے شکار کرنیوالے ملزمان کو قید و جرمانے

1069

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے لگڑ بگھڑ کے غیر قانونی شکار کرنے والے تین ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی نے 3 ماہ قید اور 45،45 ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نوشکی کے علاقے قبول میں غیر قانونی طور پر لگڑ بگڑ کا شکار کرنے والے تین ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کی سربراہی میں ٹیم نے کاروائی کرکے گرفتار کیا جس میں تحصیلدار نوشکی عبدالغفار نوتیزئی اور ایس ڈی او وائلڈ لائف عطا الرحمان شامل تھے۔

ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے تین ماہ قید اور 45،45 ہزار فی کس جرمانہ کیا۔

خیال رہے نوشکی کی تاریخ میں پہلی بار اس قسم کا فیصلہ آیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر قانونی شکار سے گریز کریں۔