نوجوان معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں – نمرہ پرکانی

996

نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماج کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرکے اپنی معاشرتی ذمہ داریاں پوری کریں ان خیالات کا اظہار Youth Organization To Uplift And Reform Society (yours) کی چیرپرسن نمرہ پرکانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا اہم ستون ہوتے ہیں جو سماجی ترقی اور فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال کر ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں کردار ادا کرسکتے ہیں

نمرہ پرکانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تنظیم Youth Organization To Uplift And Reform Society” نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو آگے لانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرکے انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں آگے لانے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گی ۔

چیرپرسن نمرہ پرکانی نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان شعوری طور پر بہت پختہ اور اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو کوئی ایسا غیر سیاسی پلیٹ فارم میسر نہیں جہاں وہ اپنے صلاحیتوں کو آگے لائے اور پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے نوجوان اپنے سماج سے بیگانگی کا شکار نظر آتے ہیں

نمرہ پرکانی کے مطابق وہ بہت جلد تعلیمی اداروں میں مختلف موضوع پر پروگرام منعقد کرکے نوجوانوں کی کرئیر کونسلنگ کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گی۔