منگچر فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

203

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے منگچر فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شام سرمچاروں نے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں پاکستانی پیراملٹری کے کیمپ پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔ اس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ قابض فوج نے حواس باختگی میں عام آبادی پر دیر تک اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا لیویز اہلکاروں نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کے ساتھ، ان پر فائرنگ کی ہے، ہم انھیں تنبہہ کرتے ہیں کے وہ ایسے ہتھکنڈوں اور پاکستانی فوج کی معاونت سے باز آئیں، بصورت دیگر ان کے ساتھ بھی قابض فوج جیسا سلوک کیا جائے گا۔

میجر گہرام نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔