منگوچر میں ریاستی جاسوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

200

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے منگچر میں ریاستی مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ ضلع قلات میں منگچر کے علاقے جوہان کراس بازار میں ریاستی مخبر بجار کو اسکے دکان میں نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ پاکستانی فوج اسے زخمی حالت میں کوئٹہ لے گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے گرد نواح میں اندھادھند فائرنگ بھی کی ہے۔

ریاستی مخبر بجار کے دکان پر دستی بم حملے میں چند عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ہم ایک بار پھر لوگوں کو مطلع کرتے ہیں کہ وہ ریاستی مخبروں سے دور رہیں۔ ایسے عناصر سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔