پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں سے جموں کشمیر چھوڑ دو ایک مہم جاری ہے جسے کچلنے کے لیے پاکستان کی فورسز نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری شروع کی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بھمبر سے چار سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار سیاسی کارکنوں کی شناخت الیاس کشمیری، ساجد، حافظ طارق کے سے ہوئی جبکہ ایک کارکن کا نام تاحال معلوم نہ ہوسکا۔
پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سرگرم پیپلز نیشنل الائنس کے ترجمان افضال سلہریا نے پاکستانی پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قراردیا۔
واضح رہے کہ بھمبر میں پاکستانی پولیس نے سیاسی کارکنوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ پاکستان اور بھارت کی کشمیر پر قبضے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کےدوران پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔
پیپلز نیشنل الائنس کشمیر سے پاکستان اور بھارت کے قبضے کےخلاف سیاسی جدوجہد کررہا ہےاور گذشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دوران بھی پی این اے مظاہرہ کیا تھا، اور عمران خان کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے نام پر جلسے کوایک مذاق قرار دیا تھا۔