مغربی بلوچستان میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث پانچ افراد جانبحق جبکہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔
سیستان و بلوچستان کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل جواد سالارزئی نے بتایا کہ حادثے کی وجہ ہوا کے ساتھ ریت کی ٹیلے ہے۔
حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیستان بلوچستان کے صوبائی کرائسز مینجمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمٰن شاہنواز نے ہلاکتوں کی تعداد پانچ اور زخمیوں کی تعداد 35 بتائی ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک بچہ شامل ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ تہران سے زاہدان جانے والی مسافر ٹرین کو پیش آیا۔
یہ حادثہ شیوڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں تیز ہواوں اور ریت کی ٹیلوں کے باعث ٹرینوں کو حادثے کا خدشہ ہوتا ہے۔