مستونگ/پنجگور: حادثات میں چار افراد جانبحق

145

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت تیرہ میل میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاںبحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دشت تیرہ میل کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد بسم اللہ ولد فیض اللہ سکنہ گلستان اور عبدالغفار ولد محیم خان سکنہ دشت جاںبحق ہوگئے۔

لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثنا پنجگور میں پیش آنے والے حادثے میں بھی دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ کے رہائش رسول جان ولد راہ حسین، عبدالمجید ولد پیر جان گاڑی میں ریت لانے کیلئے تحصیل گوارگو سرسانڈ کے مقام پر گئے جہاں ریت کا تودا گرنے سے دونوں افراد گاڑی سمیت ریت میں دب کر جانبحق ہوئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کے گھر والوں کو ایک دن بعد حادثے کے حوالے سےمعلوم ہوا انہوں نے لاشیں نکالی۔